اشتہار

وائرل انفیکشنز سے بچاؤ کیلئے کونسا پھل انتہائی مفید ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی ہر دوسرا شخص وائرل انفیکشنز میں مبتلا ہورہا ہے، ایسی صورتحال میں حکیموں اور ڈاکٹروں دونوں کی ہی چاندی ہوگئی ہے۔

آج ہم آپ کو ایسے پھل کے بارے میں بتائیں گے جو خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کو وائرل انفیکشنز سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

قدرت نے انناس کو غذائیت سے بھرپور پھل بنایا ہے جب کہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں، اس کے علاوہ انناس وٹامنز، منرلز، میگنیشیم اور خاص طور پر وٹامن سی سے بھر پور ہوتاہے۔

- Advertisement -

اپنی خوراک میں مزیدار اور غذائیت سے بھرپور انناس کو شامل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

اس پھل میں برومیلین نامی انزائم پایا جاتا ہے جو وائرل انفیکشن سے لڑنے اور بیکٹیریا کو مارنے کی خصوصیات رکھتا ہے۔انناس ایک ایسا پھل ہے جو نزلہ اور کھانسی کے علاج کے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔

اس کے علاوہ یہ پھل جوڑوں اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں بھی اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا، انناس میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ طاقتور بھی بناتا ہے۔

انناس جلد کی دلکشی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی اوپری تہہ کو بھی صحت مند بناتا ہے، اگر آپ سردیوں میں خشک جلد کو تروتازہ اور صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو انناس کا استعمال بہترین انتخاب ہوگا۔

اس پھل میں کیلشیم بھی ہوتا ہے جو مسوڑھوں، جبڑے کے ساتھ ساتھ دانتوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے اور اس پھل میں موجود میگنیشیم کمزور دانتوں کو مضبوط بنادیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں