ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایمان خان کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمان خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سبز اور سیاہ رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایمان خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کی ایموجی بنائی اور بتایا کہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’ماشا اللہ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔‘ دوسرے مداح نے تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے پوچھا کہ ’ہیئر کٹ کب کروایا؟‘

ایمان خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تین لاکھ پچاس ہزار سے زائد ہے، اداکارہ گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ اور ’بیٹیاں‘ میں مختصر کردار نبھایا تھا۔

ایمان خان ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ میں ’نیہا‘ کا کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سجل علی، بلال عباس خان، شہریار منور، قدسیہ علی، عدنان صمد خان، میرا سیٹھی، علی سفینا، بابر علی، ونیزا احمد، مصدق ملک، اسرا غزل اور محمد احمد شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں