اشتہار

باپ کی بیٹے سے لازوال محبت، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

والدین کی اولاد سے محبت قدرتی عمل ہے والد ہوں یا والدہ بچوں کی حفاظت کے لیے وہ اپنی جان جوکھم میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران سفر والد نے بیٹے کو بچانے کے لیے اپنی جیکٹ اس کے اوپر ڈھانپ دی کہ وہ بارش سے بچ سکے۔

والد کی بیٹے سے محبت کی یہ دلکش تصویر سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارم پر بھی وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار والد بیٹے کو بارش سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور اپنی جیکٹ اس کے اوپر ڈھانپ کر منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔

وائرل تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے والدین کے لیے بھی محبت کا اظہار کیا جارہا ہے اور آپ بیتی بھی بتائی جارہی ہے۔

اس سے قبل بھی اسی طرح ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والد بچے کو موٹر سائیکل پر لے جارہے ہیں اسی اثنا میں بیٹا نیند کی آغوش میں چلا جاتا ہے جب انہیں اس بات کا احساس ہوتا ہے تو وہ اپنے لخت جگر کو ایک ساتھ سے سہارا دیتے ہیں۔

 ویڈیو میں انہیں ایک ساتھ سے موٹر سائیکل چلاتے اور دوسرے ہاتھ بیٹے کو گرنے سے بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔‘

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں