بھارت میں مشہور دکان کے سموسے سے ’بلیڈ‘ کا ٹکڑا نکلنے پر شہری حیران رہ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے ضلع ٹونک کے قصے میں شہری کو سموسے کے اندر سے شیونگ بلیڈ کا ٹکڑا ملا جو اس نے مشہور دکان سے خریدا تھا۔
سموسے میں بلیڈ نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گارڈ رمیش ورما نے دکان سے کچوری، مرچی اور سموسے خریدے تھے تاہم اس کا ناشتہ اس وقت خوفناک ہوگیا جب اس نے ایک سموسے کو کھولا تو اس کے مسالے میں پلیڈ پایا۔
ورما نے بتایا کہ گھر میں سموسے کو توڑتے وقت مجھے اندر سے ایک بلیڈ کا ٹکڑا ملا، میں نے فوری پولیس اور محکمہ خوراک کو اطلاع دی۔
اس لاپرواہی سے حیران ورما نے فوراً دکاندار کے پاس گیا، دکاندار نے شکایت کا ازالہ کرنے کے بجائے اسے دکان سے نکال دیا اور معاملے کو سلجھانے کے لیے تیار نہیں تھے۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر ستیہ نارائن گرجر نے ٹیم کے ساتھ تحقیقات کے لیے سموسے، چٹنی اور مسالے کے نمونے لینے کے لیے دکان کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ دکان کے حفظان صحت کے معیارات کے بارے میں ایک رپورٹ بنائی جارہی ہے اور دکان کے مالک کو غیر صحت بخش حالات کے لیے نوٹس جاری کیا جائے گا۔