جنوبی کوریا میں شہری نے ڈائنا سور والی پانی کی پستول سے بینک لوٹنے کی کوشش کی جو شہریوں نے ناکام بنادی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ 10 فروری کو گیجانگ گن، بوسان کے ایک بینک میں پیش آیا جہاں 30 سالہ شہری اسکارف اور ٹوپی پہن کر بیگ کے ساتھ عمارت میں داخل ہوا اس کے بعد ڈاکو نے سیاہ پلاسٹک کا بیگ نکالا اور اس میں سے ہتھیار نکالا اور چیخا کے گھٹنوں کے بل نیچے بیٹھ جاؤ۔
ڈاکو کو دیکھ کر بینک کا عملہ حیران رہ گیا اور کچھ خوف و ہراس کے عالم میں چیخنے لگے۔
اس شخص نے داخلہ راستہ بند کیا اور کاؤنٹر کے قریب پہنچ کر عملے سے بیگ میں 50000 کورین ون بلوں سے بھرنے کا مطالبہ کیا جو کورین کرنسی کی سب سے بڑی قیمت ہے جو تقریباً 34 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔
تاہم ڈکیتی کی کوشش کو اس وقت ناکام بنادیا گیا جب ایک 53 سالہ صارف نے بینک کے کئی عملے کی مدد سے پیچھے سے ڈاکو کو پکڑ لیا۔
چور بینک میں داخل ہونے کے صرف دو منٹ بعد ہی دھر لیا جب پولیس نے سیاہ پلاسٹک بیگ کو کھولا تو انہیں کوئی مہلک ہتھیار نہیں بلکہ ایک کھلونا ڈائنو سار کی شکل والی واٹر پستول ملی جسے دیکھ کر حکام دنگ رہ گئے۔
بینک اہلکار نے کہا ’لوگوں کو یہ اناڑی کا مزاحیہ بھی لگ سکتا ہے کہ پلاسٹک کے تھیلے کے اندر ایک واٹر گن تھی لیکن اس وقت صورتحال انتہائی سنگین اور خوفناک تھی جس سے ملازمین اور صارفین خوف میں مبتلا ہوگئے تھے۔
بعد میں انکشاف ہوا کہ کسٹمر پارک چیون گیو اسپیشل فورس یونٹ کا سابق رکن تھا اور وہ اہلیہ کے ساتھ بینک میں تھا اور اس کی تربیت نے ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔