بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

ماریہ واسطی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماریہ واسطی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں جملے پر لپسنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماریہ واسطی ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ’آپ ایک کام کریں، یہاں سے سیدھا جائیں، بالکل سیدھا، اور سیدھا بھاڑ میں چلے جائیں، مڑ کر نہیں دیکھنا۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ماریہ واسطی نے گزشتہ دنوں بھی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ ماریہ واسطی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ادکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں عینا آصف، ثمر عباس، نعمان اعجاز، مایا خان، ساجدہ سید، حبا علی، سعد فریدی، پارس مسرور، آمنہ ملک، عثمان مظہر اور دیا مغل شامل ہیں۔

’مائی ری‘ کی کہانی ثنا فہد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں