اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ویڈیو: طوفانی بارشوں کے دوران ہورڈنگ گاڑیوں پر آگرا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں طوفانی بارشوں کے دوران ہورڈنگ گاڑیوں پر آگرا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے کے علاقے کلیان میں طوفانی بارش اور ہواؤں کی وجہ سے ہورڈنگ گاڑیوں پر آگرا۔

حکام کے مطابق حادثہ صبح ساڑھے 10 بجے مصروف سہجانند چوک پر پیش آیا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوفانی بارش ہورہی ہے اس دوران اچانک ہورڈنگ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر آگرتا ہے اسی دوران رکشہ ڈرائیور آگے بڑھ جاتا ہے۔

ہورڈنگ گرنے کی وجہ سے تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

حادثے کے بعد میونسپل کارپوریشن کمشنر اندرانی جاکھڈ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ایس او پی پر عمل نہ کرنے پر ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ممبئی میں ہورڈنگ گرنے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں