منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

انسانوں سے زیادہ وفادار کُتے ہوتے ہیں، مصباح ممتاز

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ مصباح ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ انسانوں میں کم اور کتوں میں زیادہ بیٹھتی ہیں کیونکہ وفادار ہوتے ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ مصباح ممتاز نے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نوشین شاہ کی جانب سے نازیبا پیغامات بھیجنے سے متعلق لب کشائی کی ہے اور دیگر موضوعات پر بھی اظہار خیال کیا۔

 اداکارہ نے کہا کہ میں انسانوں میں کم کتوں میں زیادہ بیٹھتی ہوں کیونکہ انسانوں سے زیادہ وفادار کتے ہوتے ہیں، آپ کسی کے ساتھ بیٹھے ہوں اور اٹھ کر چلے جائیں تو فورا آپ کی برائی شروع کردی جاتی ہے۔

- Advertisement -

مصباح ممتاز نے کہا کہ مجھے انسانوں کے ساتھ بیٹھنا پسند ہی نہیں ہے، جانور بڑے وفادار اور پیار کرنے والے ہوتے ہیں۔

انٹرویو میں میزبان نے ماضی میں ان کے اور نوشین شاہ کے درمیان ہونے والے تنازع سے متعلق سوال کیا۔

جواب میں مصباح ممتاز نے کہا کہ وہ اپنی دوست و اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی مختلف تقریبات میں ڈانس کررہی تھیں جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل بھی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس پرمسرت موقع پر خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا اور اریبہ کی شادی میں ڈانس کرکے خوش تھی اسی دوران نوشین شاہ کے میسج موصول ہوئے جسے پڑھ کر لگا کہ شاید ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے مگر ایسا نہیں تھا۔

اداکارہ کے مطابق پیغام میں نوشین شاہ نے ڈانس کرنے پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ’کنجروں، یہ اسلامی ملک ہے، یہ مُجرا باہر جاکر کرو۔‘

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں انسانوں میں کم کتوں میں زیادہ بیٹھتی ہوں کیونکہ انسانوں سے زیادہ وفادار کتے ہوتے ہیں، آپ کسی کے ساتھ بیٹھے ہوں اور اٹھ کر چلے جائیں تو فورا آپ کی برائی شروع کردی جاتی ہے۔

مصباح ممتاز نے کہا کہ مجھے انسانوں کے ساتھ بیٹھنا پسند ہی نہیں ہے، جانور بڑے وفادار اور پیار کرنے والے ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں