تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

’زندگی نے قیمتی سبق پڑھا دیا‘ نور الحسن کی ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نور الحسن نے مداحوں کو زندگی کا قیمتی سبق بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں یاسر کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار نور الحسن نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اہم مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں باقی چیزیں تو بس ایسے ہی ہورہی ہوتی ہیں آپ کو اس میں سے مثبت چیزیں ڈھونڈنی پڑتی ہیں، میں اپنے لیے کچھ نہیں کررہا، میں نے کبھی اتنی بڑی داڑھی نہیں رہی، بالوں کو دیکھیں لگ رہا ہے ’وگ‘ لگائی ہوئی ہے۔

نور الحسن نے مزید کہا کہ یہ میرا نیچرل لک ہے تو سبق یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جیسا بنایا ہے اس میں خوش رہیں، لہٰذا اپنا حلیہ نہ بگاڑیں اور ہمیشہ خوش رہیں۔

اداکار نے کہا کہ زندگی میں جو کچھ بھی ہورہا ہے ایک چیز اچھی ہے میں میں خود سے محبت کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ نور الحسن اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں یاسر کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، دیگر کاسٹ میں منیب بٹ، عائزہ اعوان، حرا مانی ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامہ کو ہر پیر سے جمعرات رات 9 بے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -