جمعرات, ستمبر 12, 2024
اشتہار

لبنان: ملک میں بجلی وپانی کا بحران، وزیر موصوف دفتر میں بال کٹوانے میں مصروف

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان میں ایک جانب بجلی اور پانی کا بحران جاری ہے وہیں مذکورہ محکمے کے وزیر اس بحران کے خاتمے پر توجہ کے بجائے دفتر میں بیٹھ کر بال کٹوا رہے ہیں۔

لبنان کے سوشل میڈیا پر وزیرِ پانی و توانائی ولید فیاض کی اپنے دفتر میں بال کٹوانے کی تصویر وائرل ہوئی ہے جس نے بجلی وپانی بحران کا شکار ملک میں ہلچل مچا دی ہے اور عوام انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں 2021 میں قائم ہونے والی نجیب مکاتی کی حکومت کے وزیر پانی اور توانائی کی گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک تصویر شائع ہوئی جس میں وہ اپنے متعلقہ کام کے بجائے دفتر میں اپنے بال ترشواتے دکھائی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

لبنان جو پہلے ہی ایک شورش زدہ ملک ہے اور بجلی وپانی کے بحران نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ ایسے میں متعلقہ وزیر کی اس بحران سے نمٹنے کی کوششوں کے بجائے دفتر میں بیٹھ کر غیر متعلقہ کام (بال کٹوانے) کی تصویر وائرل ہوتے ہی عوام کا غم وغصہ عروج پر پہنچ گیا۔

ایک صارف نے انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ یہ انسان ملک میں بجلی کے مسائل کا ذمے دار ہے۔‘‘

لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاں ملک تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے وہاں موصوف وزیر کا آفس روشنیوں سے جگمگا رہا ہے اور وہ خود کیا کر رہے ہیں دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے۔

اسی طرح کی کچھ مزید پوسٹس میں صارفین نے ولید فیاض کے بجلی وپانی کے بحران کے باوجود موجودہ عہدے پر برقرار رہنے پر سوالات بھی اٹھا دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں