تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

صبور علی نے شادی کی نئی تصاویر شیئر کردیں

اداکار علی انصاری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ صبور علی نے شادی کی نئی تصاویر شیئر کردیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئر ایپ انسٹاگرام پر شادی کی نئی تصاویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی انصاری انہیں انگوٹھی پیش کررہے ہیں۔

صبور علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیشہ یاد رکھنے والا لمحہ۔‘

اداکارہ کے شوہر علی انصاری نے بھی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں انہیں اہلیہ کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

صبور علی اور علی انصاری کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، دونوں کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ صبور علی اور علی انصاری رواں ماہ 7 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب میں شوبز فنکاروں سمیت قریبی عزیزوں نے شرکت کی تھی۔

اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ صبور علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’امانت‘ میں منفی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عمران عباس، عروہ حسین، صبا حمید ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -