جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

شیکھر دھون کی دوسری شادی کی خواہش پر والد کا دلچسپ جواب وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی دوسری شادی کی خواہش پر والد نے دلچسپ جواب دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے 2012 میں آسٹریلوی نژاد باکسر عائشہ مکھرجی کے شادی شادی کی جو 2021 میں ختم ہوگئی، ان کے تین بچے عالیہ دھون، ریا دھون اور زور آور دھون شامل ہیں۔

شیکھر دھون اپنی حس مزاح کی وجہ سے مشہور ہیں اور باقاعدہ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریلز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

- Advertisement -

حال ہی میں انہوں نے والد مہندر پال دھون کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں شیکھر دھون والد کے پاس جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’پاپا میں دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہوں۔‘

والد جواب دیتے ہیں کہ ’ہم نے تمہاری پہلی شادی بھی منہ پر ہیلمٹ پہنا کر کروائی تھی۔‘ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اتنا برا نظر آتا ہوں، بتاؤ مجھے۔‘

واضح رہے کہ شیکھر دھون نے گزشتہ سال اگست میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈٰو پیغام میں کہا تھا کہ میرا صرف ایک ہی خواب تھا اور بھارت سے کھیلنا تھا جسے میں نے پورا کرلیا۔

شیکھر دھون نے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف اور انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنائے ہیں، انہوں نے مجموعی طور پر 24 سنچریاں اسکور کیں جن میں 17 ون ڈے اور 7 ٹیسٹ سنچریاں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں