پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

ٹیچر نے طالب علم کا سر دیوار پر دے مارا

اشتہار

حیرت انگیز

انڈیانا: امریکا میں ٹیچر نے طالب علم کا سر دیوار پر دے مارا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست انڈیایا میں اسکول ٹیچر نے طالب علم کو تھپڑ مارا جس کے باعث اس کا سر دیوار سے ٹکرا گیا۔

واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد اسکول ٹیچر پر پابندی عائد کردی گئی۔

وائرل ویڈیو میں مائیک ہوسینسکی نامی جم ٹاؤن ہائی اسکول کے استاد کو ایک طالب علم کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے طالب علم کا سر دیوار سے ٹکرا گیا۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالب علم کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے اور اسے شدید چوٹیں نہیں آئیں۔

علاوہ ازیں اسکول بورڈ میٹنگ کے دوران کئی والدین نے اس واقعے کا ذمہ دار اساتذہ کے لیے وسائل کی کمی کو ٹھہرایا ہے جو طلبا کے ساتھ تادیبی مسائل کا سامنا کررہے تھے۔

ٹیچر کی جانب سے تھپڑ مارنے پر بچے کے والد کا کہنا ہے کہ وہ استاد کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں