ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

ویڈیو: بھارتی اداکار کی سالگرہ تقریب میں آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار تھلاپتی وجے کی سالگرہ تقریب میں آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار تھلاپتی وجے کی سالگرہ تقریب میں بچہ کرتب دکھاتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آکر زخمی ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ ہاتھ میں آگ لگا کر بلاکس توڑنے کا کرتب دکھا رہا ہے اس دوران اچانک آگ اس کے ہاتھ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے وہ پھونک مار کر آگ بجھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے۔

- Advertisement -

تقریب میں موجود لوگ بچے کو بچانے کے لیے آگے بڑھتے ہیں اور آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آگ مزید پھیل جاتی ہے۔

بعدازاں بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے ہاتھ پر زخم آئے ہیں۔ تقریب 22 جون کو تمل ناڈو میں منعقد کی گئی جو حادثہ پیش آنے کے بعد میں ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ تھلاپتی وجے تیلگو فلموں کے معروف اداکار ہیں ان کی شادی سویتا راووری سے ہوئی اور اداکار کے دو بچے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں