الاسکا ایئرلائنز کی پرواز اس وقت منسوخ ہوگئی جب بزرگ مسافر نے خاتون کے بال پکڑے اور جانے سے انکار کیا جس پر فلائٹ اٹینڈنٹ نے اس پر مکے برسا دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ یکم فروری کو فلائٹ 2221 میں پیش آیا جو آکلینڈ کیلیفورنیا سے پورٹ لینڈ، اوریگون کے لیے روانہ ہونے والی تھی۔
جب بزرگ مسافر نے خاتون کے بال پکڑے تو فلائٹ اٹینڈنٹ نے اس پر کئی مکے برسائے۔
دوسری خاتون مسافر نے بھی خاتون کی مدد کی اور بزرگ کی جانب سے بال چھوڑنے کے بعد وہ تیزی سے وہاں سے ہٹ گئی۔
بعدازاں حکام کو بلا کر بے قابو مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔
واقعے کے بعد عملے کے ایک رکن نے سفر جاری رکھنے سے انکار کردیا جس کے بعد پرواز کو منسوخ کرکے متبادل کا انتظام نہیں کیا جاسکا۔
ایئر لائن نے اعلان کیا کہ اس شخص پر مستقل طور پر الاسکا ایئر لائنز اور ہورائزن ایئر کے ساتھ پرواز کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
خاتون مسافر نے بتایا کہ وہ شخص نفسیاتی مرض میں مبتلا تھا، اس نے میری سیٹ پر کئی بار اپنا سر پیٹا، تھوڑی دیر کے لیے ہوش کھو دیا، پھر اچانک میرے بالوں کو پکڑ لیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر تھا کہ وہ میرے سر پر مکے مارے گا۔ میں فلائٹ اٹینڈنٹ اور دیگر مسافروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مدد کی۔