تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

دوران پرواز مسافر نے فضائی میزبان کو مکا مار دیا، ویڈیو وائرل

امریکی ایئرلائن میں سوار ایک مسافر نے فضائی میزبان کو مکا مار دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جہاز نے میکسیکو میں لاس کیبوس سے لاس اینجلس کے لیے اڑان بھری تھی کہ دوران پرواز مسافر کی جانب سے عملے کو  مکا مارا گیا۔

مسافر کی جانب سے جہاز کے عملے کو مکا مارنے کا واقعہ امریکن ائیرلائن کی فلائٹ 377 میں پیش آیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے مسافر اور عملے کے درمیان تلخ کلامی ہوتی ہے اور  پھر مسافر پیچھے سے آتے ہوئے عملے کو مکا مار دیتا ہے۔

امریکن ائیرلائن کے مطابق مسافر کو لاس اینجلس میں لینڈ ہوتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بعدازاں ائیر لائن حکام کی جانب سے مسافر پر تاحیات پابندی بھی لگا دی گئی۔

Comments

- Advertisement -