تازہ ترین

ہرن نے شکاری پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں سے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ہرن عام طور پر شکاریوں پر حملہ نہیں کرتے لیکن ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ہرن نے شکاری کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شکاری ہرن کو مارنے کے لیے اسلحہ تھامے کھڑا ہے اور ساتھ ہی ویڈیو بھی ریکارڈ کررہا ہے۔

لیکن جیسے ہی شکاری ہرن کو مارنے کی کوشش کرتا ہے وہ بھاگتے ہوئے آتا ہے اور اسے بری طرح زخمی کرکے بھاگ جاتا ہے۔

ویڈیو میں شکاری کو رائفل تھامے دیکھا جاسکتا ہے حملے کے وقت شکاری کا فون بھی گر گیا، شکاری نے بعدازاں دکھایا کہ ہرن نے اس کی آنکھ کے اوپر وار کیا جس سے خون بھی بہہ رہا ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’شکاری کو وہی مل گیا جس کا وہ حقدار تھا۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ہرن نے موقع پر بھرپور فائدہ اٹھایا۔‘

ایک تیسرے صارف لکھا کہ ’امید ہے کہ ہرن ٹھیک ہوگا۔‘

Comments

- Advertisement -