تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

ویڈیو: دریائی گھوڑے نے شیروں کو پانی پینے نہیں دیا

بہت کم جانور ایسے ہوتے ہیں جو شیر کے ساتھ لڑنے اور اسے شکست دینے کا حوصلہ رکھتے ہیں، شیر کو عمومی طور پر جنگل کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے لیکن کیا بادشاہ ہونے کا مطلب سب طاقتور ہوان ہوتا ہے؟

اگر آپ بھی ایسا سوچتے ہیں تو یقیناً آج اپنی سوچ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بدل دیں گے، جی ہاں جنگل میں ایسے بہت سے جانور ہیں جو کہ شیر کو ہرا سکتے ہیں ان میں سے ایک دریائی گھوڑا ہے۔

دریائی گھوڑا بہت بڑا اور غصیلا جانور ہے، اس کا جبڑا بہت بڑا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس سے مگرمچھ بھی ڈرتے ہیں تاہم ایک شیر بھی اکیلا اس پر حملہ کرنے کی غلطی نہیں کرتا ہے۔

تاہم شیر کو اکثر ‘جنگل کا بادشاہ’ کہا جاتا ہے لیکن جنوبی افریقہ کے ریزرو کی یہ تازہ ترین وائرل ویڈیو کچھ اور ہی کہہ رہی ہے، اس سنسنی خیز ویڈیو میں ایک دریائی گھوڑا شیر کو ڈراتے ہوئے دیکھایا گیا ہے جو جھیل سے پانی پی رہا تھا۔

وائرل ویڈیو کو انسٹاگرام پر کرگر نامی وائلڈ لائف اکاؤنٹ نے شیئر کیا ہے، ویڈیو میں شیر کو جھیل کے کنارے پانی پیتے دیکھا جا سکتا ہے، جسے جھیل کے بیچ میں کھڑا ایک مشتعل دریائی گھوڑا دیکھ رہا ہوتا ہے۔

تاہم شیر ڈرتے ڈرتے پانی پی رہا ہی ہوتا ہے کہ غصیلا گھوڑا شیر کی طرف بڑھتے ہوئے اسے پانی پینے سے روکتا ہے، شیر کے پھر بھی نہیں رکنے سےدریائی گھوڑا دوبارہ اس کی طرف لپکتا ہے جس کے بعد جھیل کے باہر موجود تمام شیر کی دوڑیں لگ جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -