بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

بچوں نے ننھی دوست کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں تین بہادر بچوں نے ننھی بچی کی جان بچالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی چین میں بچی پھسل کر دیوار سے لٹک گئی لیکن بچوں نے کئی فٹ اونچی دیوار سے لٹکتی اپنی دوست کا ہاتھ دیر تک تھامے رکھا۔

بچی کو مشکل میں دیکھ کر ایک شخص مدد کو پہنچا اور بچی کو اوپر اٹھا کر اس کی جان بچالی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی چین کی چونگ کنگ میونسپلٹی میں کار پارکنگ کے کنارے پر کمسن بچی پھسل کر دیوار پر لٹک گئی تھی جس کے بعد بچوں نے فوراً ہی اسے بازو سے پکڑ لیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچوں نے کئی منٹ تک بچی کو پکڑے رکھا تاکہ اسے گرنے سے بچایا جا سکے اسی دوران ایک شخص بھاگتا ہوا آیا اور بچی کی جان بچالی۔

مذکورہ ویڈیو خاتون نے گزشتہ دنوں گھر کی بالکونی سے بنائی تھی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ جب وہ ویڈیو بنا رہی تھیں تو ان کے شوہر بچی کو بچانے کے لیے جاچکے تھے اور وہ راستے میں ہی موجود تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بچوں اور اس شخص کے اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں