اشتہار

’کاش سردیوں میں شادی ہوتی ابھی بہت گرمی لگ رہی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر شادی بیاہ کے دوران پیش آنے والے مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں لیکن اب ایک دلہن گرمیوں میں شادی پر شکوہ کرتی نظر آرہی ہے۔

پاکستان اور بھارت میں ان دنوں شدید گرمی اور بڑھتا ہوا درجہ حرارت لوگوں کی معمولات زندگی مشکل بنا رہا ہے اب ایسے موسم میں شادی کرنے کا تصور کریں جب کہ دلہن بھاری لہنگے اور بڑے زیورات سے لدی ہوں۔

گرمیوں میں شادی سے دلہن کا میک اپ پسینے کی وجہ سے خراب ہو جاتا ہے جبکہ بارات میں شامل دیگر افراد کو بھی بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اب ایک دلہن نے گرمیوں میں شادی کرنے پر اپنی بے چینی کا بخوبی اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں عروسی لباس میں ملبوس دلہن کا کہنا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ اس کی شادی سردیوں میں ہو جاتی کیونکہ ابھی بہت گرمی لگ رہی ہے،

دلہن کی سہیلی ان سے کہتی ہے کہ ’اب دوبارا بولنا… بولو تو سہی‘۔ دلہن کہتی ہے، ’’کاش سردیوں میں شادی ہوتی، بہت گرمی لگ رہی ہے، یہ سن کر وہاں موجود سب لوگ ہنسنے لگتے ہیں۔

ویڈیو کو انسٹاگرام پر وٹی ویڈنگ کے نام سے ایک پیج پر بھی اپ لوڈ کی گئی جس کے کیپشن کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’دل کا درد جن کی گرمی میں شادی ہو رہی ہے یا ہونے والے ہیں۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں ایک صارف نے کہا کہ سردیوں میں شادی کرنا بھی اتنا ہی مشکل ہوتا ہے، سردی میں میری ہوئی تھی بہت زیادہ سردی لگتی ہے۔‘

دوسرے نے کہا ”اب تو ہو گئی“ دوسروں نے اپنے دوستوں کو ٹیگ کیا جو گرمیوں میں بھی شادی کر رہے ہیں جبکہ دوسروں نے ہنستے ہوئے ایموجیز کا اشتراک کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں