اشتہار

شادی میں دلہن کو کروڑوں کا تحفہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر ان دنوں شادی کے دوران پیش آئے مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی ریاست جے پور کے ضلع ناگور سے سامنے آئی ہے جہاں ماموں نے اپنی بھانجی کو شادی میں تین کروڑ سے زائد مالیت کے تحائف دیے جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

تقریب میں موجود تمام مہمان اس وقت حیران رہ گئے جب دلہن کے ماموں اور چچا 80 لاکھ روپے نقد، زیورات، پلاٹ کے کاغذات اور ‘ممیرا’ یا ‘مائرا’ کے لیے ایک ٹریکٹر لے کر پنڈال پہنچے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق گھیوری دیوی اور بھنور لال پوٹالیہ کی بیٹی انوشکا گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

دلہن کے نانا بھنور لال گڑوا، جو برڈی گاؤں کے رہنے والے ہیں، اپنے تین بیٹوں ہریندر، رامیشور اور راجندر کے ساتھ یہ تحائف دیے۔

بھنور لال نے کہا کہ گھیوری خاندان کی اکلوتی بیٹی ہے اور اس کی قسمت کی وجہ سے ان کے تین بیٹوں کو اتنی دولت ملی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں