بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

بلی نے مسافر طیارہ ’ہائی جیک‘ کرلیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بلی نے ریان ایئر کا مسافر طیارہ ’ہائی جیک‘ کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بلی نے ریان ایئر جیٹ میں چپکے سے داخل ہوئی اور ہوائی جہاز کو چھوڑنے سے انکار کردیا جس کے بعد پرواز دو دن سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی۔

بوئنگ 737 نے گزشتہ ہفتے روم سے جرمنی کے لیے اڑان بھرنا تھا لیکن پرواز کے اڑان بھرنے سے پہلے ہی جہاز کے عملے کے ارکان نے طیارے کے اندر ’میاؤں‘ کی آواز سنی۔

جب عملے نے شور کی آواز سن کر تلاشی شروع کی تو انہیں اندر ایک بلی چھپی ہوئی ملی، اس کے بعد صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب طیارے کی وائرنگ میں وہ پھنس گئی اور حفاظتی وجوہات کی بنا پر پرواز کو منسوخ کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق عملے نے بلی کو ٹریک کرنے کے لیے ہوائی جہاز سے بار بار پینل ہٹائے لیکن وہ جہاز کے مختلف حصوں میں جاتی رہی جس سے اسے پکڑنا تقریباً ناممکن ہوگیا۔

یہ خدشات بھی تھے کہ بلی ہوائی جہاز کے کسی حصے میں پھنس کر مر بھی سکتی ہے۔

تاہم دو روز کے بعد بلی خود ہی طیارے سے باہر نکل گئی اور سیڑھیوں سے نیچے ایسے اتر کر ٹہلنے لگی کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

بلی کے غیر متوقع داخلے نے فلائٹ میں دو روز کی تاخیر کروادی اور مسافروں کو تکلیف پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق اگر پرواز اڑان بھر جاتی تو 30 ہزار فٹ کی بلندی پر پریشانی ہوجاتی اور ایئرلائن کو ہزاروں ڈالر کا نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا تھا۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں