اشتہار

انسانی ہمدردی کی انمول کہانی، آنکھیں بھر آئیں (ویڈیو وائرل)

اشتہار

حیرت انگیز

انسانیت سے محبت اور بے لوث خدمات کی کہانیاں تو آپ نے سنی ہوں گی لیکن کچھ لوگ اس مقصد کی خاطر نئے اور انوکھے انداز اپنا کر مفرد مقام حاصل کر لیتے ہیں۔

انسانوں سے ہمدردی کی ایک نئی مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں شہری دلچسپ وحیران کن طریقے سے ایک خاندان کی مدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انٹرنیٹ صارفین نے بھی انسانی ہمدرد کو خوب سراہا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹور میں موجود شخص نے ایک خاتون سے درخواست کی کہ میں اپنا بٹوا گھر بھول آیا ہوں کیا آپ مجھے یہ کھانے کی شے دلا سکتی ہیں؟۔

- Advertisement -

یہ سن کر خاتون جو اپنے شوہر اور بچی کے ساتھ موجود تھی فوراً کہا کیوں نہیں ضرور۔ شہری نے جو شے ہاتھ میں اٹھا رکھی تھی وہ 20 ڈالر کی تھی، عورت نے پیسے دیے تاکہ وہ اپنے کے لیے یہ کھانا خرید سکے۔

بعد ازاں شہری نے اپنی حقیقت بیان کی اور کہا کہ محض آپ لوگوں کا خلوص دیکھنا چاہتا تھا کہ آپ میری مدد کریں گے یا نہیں، میرے پاس اتنی رقم موجود ہے کہ میں اپنے لیے کھانے کی شے خود خرید سکتا ہے لہذا اب میں آپ کے خاندان کو 500 ڈالر انعام کے طور پر دیتا ہوں۔

اس ہمدرد شہری کی مثالی اقدام پر خاتون کا شوہر آبدیدہ ہوگیا۔ مذکورہ فرد نے پانچ سو ڈالر سے انہیں شاپنگ کرائی۔ اس دوران پتا چلا کہ اس عورت کی بیٹی ذہنی اور جسمانی معذوری کا بھی شکار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں