جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

موٹر سائیکل سواروں کے سامنے اچانک شیر آگیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں موٹر سائیکل پر سوار کسانوں کے سامنے اچانک شیر آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل وہگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے علاقے پیلی بھیت میں کھیت میں کسانوں کے سامنے اچانک شیر آیا جس کی ویڈیو آئی ایف ایس افسر پروین کاسوان نے شیئر کی۔

42 سیکنڈ کے کلپ میں کسان موٹر سائیکل پر بیٹھے ہیں جبکہ چند قدم کے فاصلے پر شیر موجود ہے جو کسی بھی وقت ان پر حملہ آور ہوسکتا تھا۔

پہلے تو کسانوں نے حرکت کی لیکن پھر شیر کو دیکھ کر وہیں رک گئے جیسے ہی شیر ان کی طرف بڑھنے لگا تو انہوں نے موٹر سائیکل کا رخ موڑ دیا۔

غیر متوقع طور پر شیر رک گیا اور کسان محفوظ فاصلے پر چلے گئے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’خوفناک ویڈیو ہے‘

دوسرے صارف نے کسانوں کی تعریف کی کہ وہ شیر کو دیکھ کر گھبرائے نہیں اور محفوظ راستے کا انتخاب کیا۔

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’پرسکون رہیں اور بغیر کسی پریشانی کے ایک دوسرے کا احترام کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں