شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی اور اہلیہ ثنا فیصل کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ جملے پر ویڈیو بنا رہے ہیں۔
ویڈیو میں ثنا پنجابی میں کہتی ہیں کہ ’بات سنو تم ایسے ہی منہ بنا کر رکھو گے، میاں بیوی میں لڑائیاں ہوجاتی ہیں کونسی بڑی بات ہے، تمہارا تم منیج کرو تھوڑا سا میں کرتی ہوں۔‘
فیصل قریشی پوچھتے ہیں کہ میں جی کس طرح منیج کروں گا۔‘
ثنا کہتی ہیں کہ تم معافی مانگو، میں تمہیں معاف کردوں گی۔‘
اس سے قبل پوڈکاسٹ کے دوران فیصل قریشی نے بتایا تھا کہ وہ ثنا کی پہلی شادی سے قبل ہی ان پر فدا تھے لیکن وہ انہیں لفٹ نہیں کراتی تھیں اور انہیں نظر انداز کرکے اس نے شادی کرلی۔
اداکار نے بتایا تھا کہ جب انہیں پتا چلا کہ ثنا کی طلاق ہوگئی ہے تو انہوں نے دوبارہ ان سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی لیکن پھر بھی انہیں اہلیہ نے لفٹ نہیں کروائی۔
فیصل قریشی کے مطابق لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور انہوں نے ثنا سے شادی کے لیے ان کے والد سے براہ راست بات کی اور پھر ثنا کی خالہ نے بھی ان کے رشتے کرانے میں ان کی مدد کی۔