جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ویڈیو: موٹر سائیکل پر گھومنے والے نوجوانوں کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں موٹر سائیکل پر پانچ نوجوانوں کو گھومنا مہنگا پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست یوپی کے علاقے مراد آباد میں پانچ نوجوانوں کی موٹر سائیکل پر گھومنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ایکشن لے لیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر پانچوں نوجوان تنگ گلیوں سے گزر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز انہیں گرفتار کیا گیا، ان کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت 6500 روپے کا چالان کیا گیا اور انہیں عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ایس پی ٹریفک اشوک کمار کا کہنا ہے کہ ملزمان کو بائیک کی نمبر پلیٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ان کی موٹر سائیکل بھی ضبط کرلی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل رئیس احمد کے نام رجسٹرڈ تھی جبکہ ملزمان میں عارف، آصف، ارشاد، شمیم اور وسیم شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں