پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

گوریلا کی اپنے بچے کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جو صارفین کے کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو کینیڈا کے چڑیا گھر سے سامنے آئی ہے جس میں مادہ گوریلا اپنے بچے کو پیار کرنے اور اس کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہے۔

مذکورہ ویڈیو سیاحوں کی جانب سے بنائی گئی اور سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ گوریلا نے پہلے اپنے بچے کو گود میں اٹھا کر سیاحوں کو دکھایا اور پھر اسے پیار کرکے گلے سے بھی لگا لیا۔

ویڈیو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ جانور بھی ہم انسانوں کی طرح محبت کا جذبہ رکھتے ہیں۔

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’مادہ گوریلا کے اس عمل نے انہیں فلم ’دی لائن کنگ‘ کے ایک سین کی یاد دلادی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں