پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ سے قبل حارث رؤف کا والدہ اور اہلیہ سے کرکٹ میچ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی اپنی والدہ اور اہلیہ مزنا کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

موجودہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی فاسٹ بولر حارث رؤف جو کرکٹ کے میدان کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی سرگرم رہتے ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ سے قبل اپنے گھر کی چھت پر والدہ اور اہلیہ کے ساتھ فراغت کے لمحے کرکٹ کھیلنے میں گزارے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر فاسٹ بولر نے یہ دلکش ویڈیو پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ حارث رؤف اس ویڈیو کو ’’میرا خوشیوں بھرا جہاں‘‘ کا کیپشن دیا ہے۔ صارفین ویڈیو اور اس کے محبت بھرے کیپشن کو سراہ رہے ہیں۔

- Advertisement -

یہ ویڈیو حارث رؤف کے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہونے سے قبل کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسین موسم کو مزید لطف اندوز بنانے کے لیے فاسٹ بولر نے اپنے گھر کی چھت کو ہی منی اسٹیڈیم بنا لیا جہاں وہ والدہ اور اہلیہ مزنا کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔

فاسٹ بولر کبھی والدہ کے ہاتھ میں بیٹ پکڑا کر انہیں بولنگ کراتے نظر آتے ہیں تو کبھی خود بلے باز بن کر والدہ کی گیندوں کا سامنا کرتے ہیں۔

اسی طرح وہ اپنی اہلیہ مزنا کے ساتھ بھی بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کرتے ہیں جس میں مزنا اپنے شوہر کی وکٹ اڑانے کی ناکام کوشش کرتی نظر آتی ہیں۔

 

اس موقع پر تینوں افراد کے چہروں پر مسکراہٹ بکھری نظر آتی ہے اور وہ ان لمحات سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک 13 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ اور پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں