پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

6 مغویو ں کی لاشیں، اسرائیلی فوج نے سرنگ کی ویڈیو جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں واقع اُس سرنگ کو دکھایا گیا ہے جس سے چند روز قبل چھ مغوی قیدیوں کی لاشیں ملی تھیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک زیر زمین تنگ اور گہری راہ داری ہے، جس کے فرش پر خون، اسلحے کی گولیاں اور شطرنج کا کھیل پڑا ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قیدیوں کے گھر والوں کو یہ ویڈیو کلپ دکھایا گیا ہے، ان لوگوں کے لیے یہ دیکھنا بہت مشکل تھا کہ ان کے پیاروں نے کس طرح ان حالات میں وقت گزارا ہوگا۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ یہ سرنگ زمین کے نیچے 20 میٹر کی گہرائی میں بنائی گئی ہے، سرنگ میں ایک دہانہ موجود ہے جس کو مسلح عناصر باہر نکلنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کی اونچائی 170 سینٹی میٹر سے کچھ کم اور چوڑائی 80 سینٹی میٹر کے قریب ہے۔

ہیگاری کا کہنا ہے کہ نمی کے سبب یہاں سانس لینا مشکل ہے، سرنگ کافی نیچی اور تنگ ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کو اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ قیدیوں اور ان کو یرغمال بنانے والے دو افراد نے اس سرنگ میں کئی روز گزارے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ 101 یرغمالی ابھی تک حماس کی قید میں ہیں جن میں 35 کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں مار دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں