13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ویڈیو: کمسن بچی چلتی گاڑی سے گر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں مصروف شاہراہ پر کمسن بچی چلتی گاڑی سے گر گئی۔

بچی کے گرنے کا افسوسناک واقعہ چین کے شہر ننگبو میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی سگنل کھلتا ہے ڈرائیور گاڑی آگے بڑھا دیتا ہے اور گاڑی کی کھڑکی سے بچی نیچے گر جاتی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر واقعے سے لاعلم ڈرائیور گاڑی لے کر چلا جاتا ہے۔

بچی کو زمین پر گرا دیکھ کر دیگر گاڑیاں فوری رک جاتی ہے اور گاڑی سے اتر ایک شخص اسے گود میں اٹھا لیتا ہے۔

مذکورہ شخص بچی کو گود میں لے کر اس کی خیریت دریافت کرتا ہے۔ خوش قسمتی سے بچی کو کسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں لگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں