آج کے اس ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیادہ سے زیادہ مقبول ہونے کے لیے لوگ کچھ بھی کرجاتے ہیں، یقیناً آپ کی نظروں سے بھی ایسی کئی ویڈیوز گزری ہوں گی جس دیکھ کر آپ حیران رہ گئے ہوں گے۔
نوجوان نسل اب اسی دوڑ میں شامل ہے کہ اس کی بنائی گئی ریل سب سے منفرد ہو جس سے سوشل میڈیا پر ان کی شناخت بن سکے۔ اس عمل میں وہ نہ صرف قانون کو توڑتے ہیں بلکہ اپنی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں ساتھ ہی دوسرے لوگوں کی جانیں بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ اتر پردیش کے آگرہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک شخص ریلوے پلیٹ فارم کے اندر گاڑی لے گیا۔ رپورٹس کے مطابق کار ڈرائیور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے لیے ریلز بنانا چاہتا تھا۔
Viral: Agra man drives a car on railway platform to make reels – RPF filed a case asked for details of car from RTO pic.twitter.com/WNzxvhWAXX
— Lalit Tiwari (@lalitforweb) March 15, 2023
لیکن کار ڈرائیور کو ایک ریل بنانے کے لیے گاڑی کو ریلوے پلیٹ فارم پر لے جانا بڑا مہنگا پڑ گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق پلیٹ فارم پر موجود ایک شہری نے اس کار ڈرائیور کے خلاف ریلوے ایکٹ 159 اور 147 کے تحت مقدمہ درج کرادیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی شروع کردی۔
واضح رہے کہ بھارت کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر جروور سنگھ کالسی نے اپنے دوست گرپریت سنگھ کے ہمراہ شاہد کپور اور اداکار کی ویب سیریز ‘فرضی’ کا سین اصل میں کیا اور ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کردی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔