بھارت کے سرکاری اسپتال میں آلوؤں کو پیروں سے مسلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جن میں کینٹن اور ہاسٹل کے کچن جیسی جگہوں پر کھانے کو غیر صحت بخش طریقے سے دیکھا گیا۔
ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی جس میں مبینہ طور پر چندی گڑھ کے سرکاری اسپتال کی کینٹن میں ایک شخص کو پیروں سے آلو کو مسلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔
پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو چندی گڑھ کے سرکاری اسپتال کی ہے جس میں ایک شخص آلوؤں کو پیروں سے مسل رہا ہے جبکہ ویڈیو ریکارڈ کرنے والے لوگوں پر چیخ بھی رہا ہے۔
ویڈیو دیکھ کر لوگوں میں غیر صحت بخش کھانے سے متعلق غم و غصہ پھیل گیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ حفظان صحت اور احتساب اکثر غائب رہتا ہے۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ اگر آپ یہ کام ہاتھوں سے نہیں کرسکتے تو مشین خرید لیں۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ یہ مسائل جو برسوں سے ہورہے ہیں آخرکار بے نقاب ہوگئے۔
اس سے قبل تلنگانہ کے فوڈ سیفٹی عہدیداروں نے دودھ کے ایک یونٹ کا معائنہ کیا تھا تو کچن کے اندر کھانے کی اشیا کے پاس مردہ چھپکلی ملی تھی۔