تازہ ترین

نوجوان نے کمسن بچے کو خوفناک حادثے سے بچالیا

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں نوجوان کی حاضر دماغی نے کمسن بچے کو خوفناک حادثے سے بچالیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کے اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تنگ گلی میں لوگ پیدل چل رہے ہیں اور موٹر سائیکل سوار بھی گزر رہے ہیں۔

اسی اثنا میں ایک بچہ اچانک بیچ میں آجاتا ہے وہ موٹرسائیکل کی زد میں آنے ہی والا ہوتا ہے کہ نوجوان پلک جھپکتے ہی اسے گود میں اٹھا کر بچا لیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ گھر سے نکل کر اس شخص کی جانب بھاگتا ہے وہ موٹر سائیکل سے ٹکرانے والا ہوتا ہے کہ وہ شخص اسے گود میں اٹھا لیتا ہے اور موٹر سائیکل سوار گر جاتے ہیں۔

اگر اس شخص کو تھوڑی سے دیر ہوجاتی ہے تو بچہ خوفناک حادثے کا شکار ہوسکتا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو ہزاروں ویویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین کی جانب سے نوجوان کے لیے تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -