منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

جہاز میں سوار مسافر کی عجیب و غریب حرکت، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جہاز میں سفر کرنے والے مسافر اپنے معیار کا بڑا خیال رکھتے ہیں، فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھی اپنے صارفین کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کے لیے مختلف سہولیات متعارف کراتی ہے۔

انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز میں بیٹھا ایک مسافر اپنے ایٹھیوں پر لگے کھرنٹ کو نوچنے میں مصروف ہے۔

مذکورہ شخص کے قریب بیٹھے مسافر نے یہ ویڈیو بنائی جس کا مقصد دیگر مسافروں کو صرف یہ بتانا تھا کہ وہ سفر کے دوران معیار کو برقرار رکھیں۔

- Advertisement -

مسافر نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اسے لاکھوں صارفین نے دیکھ کر مذکورہ شخص کا مذاق اڑایا جبکہ کچھ نے کمنٹس بھی کیے۔

ایک صارف نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دیکھنے میں بعد میرے چہرے کے تاثرات بالکل ختم ہوگئے اور ابکائیاں شروع ہوگئیں، ایسے لوگوں کو کیا مسئلہ ہے کہ وہ اپنے پیر گندے رکھتے ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں