بھارت میں روٹیاں تندور پر لگانے سے پہلے تھوکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک شخص کو روٹیاں تندور میں رکھنے سے قبل ان پر تھوکنے کی مبینہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو کے بعد پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
واقعہ مراد نگر کے ناز ہوٹل میں پیش آیا کیونکہ اس کے فوری بعد حکام کو الرٹ کردیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے تفتیش شروع کردی جس کے بعد اسرار نامی ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
اسی طرح کے ایک واقعے میں اس ماہ کے شروع میں غازی آباد سے ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جب مبینہ ویڈیو میں اسے ایک شادی میں روٹیوں پر تھوکتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔