ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

ٹرین کے نیچے سفر کرنے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ٹرین کے نیچے 250 کلو میٹر تک سفر کرنے والے نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جبل پور ریلوے اسٹیشن سے حیران کُن ویڈیو سامنے آئی جہاں نوجوان کو ٹرین کے نیچے سفر کرکے خطرناک اسٹنٹ دکھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

نوجوان کو داناپور ایکسپریس کے پہیوں کے درمیان انڈر کیریج کے معمول کے معائنے کے دوران دیکھا گیا جس پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

- Advertisement -

ریلوے ملازمین اور لوگ اسے ٹرین کے نیچے دیکھ کر حیران رہ گئے۔

نوجوان نے پوچھ گچھ کیے جانے پر انکشاف کیا کہ اس نے اٹارسی سے جبل پور کا سفر کیا تھا اور تقریباً 250 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کیا۔

بعدازاں کیریج اینڈ ویگن ڈپارٹمنٹ کے عملے نے اس پولیس حکام کے حوالے کردیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان کو ٹرین کے نیچے سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریلوے حکام کا واقعے پر کہنا ہے کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس شخص کے خلاف اس اقدام پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں