بھارت میں بندر لاکھوں کا اسمارٹ فون چرا کر چھت پر گڑھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز کی بھرمار ہے جہاں بندروں کو کچھ بھی چراتے ہوئے دیکھا گیا، کبھی بندر چپس کے پیکٹ لے کر بھاگ جاتے ہیں تو کبھی شادی میں دھاوا بول دیتے ہیں۔
ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بندر کو چھت پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے ہاتھ میں ایک مہنگا سام سنگ ایس 25 الٹرا ہے۔ بندر نے اس وقت فون واپس کیا جب اسے آم کا مشروب پیش کیا گیا۔
وائرل ویڈیو کے مقام اور تاریخ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ایمانداری عروج پر ہے، انہیں کچھ فروٹی یا جوس پلاؤ تب ہی وہ چوری شدہ فون واپس کریں گے، ورنہ یہ بالکل واپس نہیں کیا جائے گا۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ اسکول کی کہانیوں کی کتابوں کی ترکیبیں اب بھی کام کرتی ہیں۔‘ ایک شخص نے کہا کہ ’انہیں مقامی دکاندار تربیت دیتے ہیں۔‘