اشتہار

گندے نالے میں اصلی نوٹوں کی گڈیاں کس نے پھینکیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک گندے نالے میں اصلی نوٹوں سے بھرا تھیلہ پھینکا گیا نوٹ پانے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نالے میں اتر گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا ہے جہاں روہتاس ضلع کے مراد آباد گاؤں میں رہائشیوں نے گندے نالے میں نوٹوں کی گڈیاں پڑی دیکھیں تو اس کو پانے کے لیے عوام کی کثیر تعداد نالے کے اندر اتر گئی۔

نالے میں دو ہزار، پانچ سو، ایک سو اور دس روپے مالیت کے کرنسی نوٹ پھینکے گئے تھے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد گندے نالے میں اتر کر کرنسی نوٹ جمع کر رہی ہے اور کچھ لوگ تو نوٹوں کی گڈیاں ہاتھوں میں اٹھا کر نالے سے باہر آ رہے ہیں۔مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے صبح سویرے نالے کے اندر کرنسی نوٹوں سے بھرے تھیلے دیکھے اور یہ نوٹ اصلی تھے۔

 

ضلعی انتظامیہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گاؤں والوں کے دعوے کے مطابق یہ کرنسی نوٹ اصلی ہیں یا پھر جعلی اس کے ساتھ ہی اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ نوٹوں سے بھرے تھیلے کس نے نالے میں پھینکے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں