جمعرات, اپریل 17, 2025
اشتہار

یورپی کرکٹ لیگ، انوکھے کیچ کی ویڈیو سے سب حیران

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور یورپی کرکٹ لیگ (ECL) ایک T10 کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں مختلف یورپی ممالک کے کرکٹ کلبز شامل ہیں۔ اس کا اہتمام یورپی کرکٹ نیٹ ورک کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

یورپی کرکٹ لیگ کے ایک میچ کے دوران حیرت انگیز کیچ کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، بلے باز نے گیند کو زور دار شاٹ مارا، باؤنڈری لائن کی رسیوں کے پاس موجود فیلڈر کیچ لینے میں کامیاب رہے، مگر اس دوران وہ غیر متوازن ہوگئے۔

فیلڈر نے جلدی سے فیصلہ کیا کہ گیند کو بالر کی طرف پھینک دیا جائے اور ایسا ہی ہوا، بولر نے کیچ مکمل کیا جس کے نتیجے میں بلے باز آؤٹ ہوگئے، کرکٹ کی دنیا میں اس طرح کے واقعات انتہائی نایاب ہیں، جس کے باعث یہ لمحہ بھی تاریخ کے منفرد ترین لمحات میں سے ایک ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by European Cricket (@europeancricket)

واضح رہے کہ یورپ میں ہونے والی اس لیگ کی بنیاد 2018 میں آسٹریلوی نژاد کرکٹر ڈینیئل ویسٹن نے رکھی تھی۔ ای سی ایل کا افتتاحی ایڈیشن 2019 میں اسپین میں منعقد ہوا، جس میں آئی سی سی کی 8 آفیشل ممبر فیڈریشنز نے شرکت کی۔ یہ ٹورنامنٹ 2020 اور 2021 میں COVID-19 وبائی امراض کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

’اگر شعیب ملک کھیل رہے ہیں تو معین خان اور ویوین رچرڈز کو بھی کھیلنا چاہیے‘

فی الحال، ٹورنامنٹ میں 35 ٹیمیں شامل ہیں۔ 2022 کا ایڈیشن ہسپانوی ٹیم نے جیتا تھا۔ فرانس نے 2023 میں فتح حاصل کی اور2024 میں انگلینڈ نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 2025 کے ایڈیشن میں جرسی کلب فارمرز نے فائنل میں فتح حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں