ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

دلچسپ ویڈیو: پاکستان سے مقابلہ، آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کو اردو کا سبق پڑھانا شروع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا کل سے آغاز ہو رہا ہے اس سے قبل آسٹریلین بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو اردو کا سبق پڑھانا شروع کر دیا۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے خلاف کل سے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے جبکہ اس کے بعد کینگروز نے اپنے دیس میں بھارت کی پانچ ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرنی ہے۔

آسٹریلیا کو دونوں ایشیائی ٹیموں کے درمیان میچز کے دوران مخالف ٹیموں کے کھلاڑیوں کی اپنی مقامی زبان (اردو یا ہندی) میں گفتگو سے مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور وہ ان کی حکمت عملی سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں۔ اس کا علاج اب کرکٹ آسٹریلیا نے ڈھونڈ نکالا۔

- Advertisement -

کرکٹ آسٹریلیا نے ان اہم دوروں سے قبل اپنی ٹیم کا اردو کا امتحان لیا اور کرکٹ کے میدان میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے بولے جانے والے کئی الفاظ کی پریکٹس کرائی۔

اس اردو ہندی کے امتحان میں جو الفاظ جوڑنے کے لیے کھلاڑیوں کو دیے گئے ان میں چلو۔ چلو، آؤٹ ہوگیا، بھاگو۔ بھاگو، شاباش۔ شاباش، چھکا، چوکا جیسے الفاظ تھے۔

اردو کے ان الفاظوں کو انگلش لفظوں Keep going, boundry, It’s out, go go, sixer, come on lads سے جوڑنا کر ہم معنی لفظ بتانے تھے۔

اس امتحان میں پیٹ کمنز، گلین میکسویل، مچل مارش، عثمان خواجہ سمیت دیگر کینگرو کرکٹرز نے دلچسپی سے حصہ لیا اور لفظوں کو انگلش سے ملانے کے خوب جتن کیے تاہم عثمان خواجہ یہ امتحان پاس کر گئے۔

یہ دلچسپ ویڈیو کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے جس کے بعد دونوں ٹیمیں اتنے ہی میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلیں گی۔

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلیے پاکستانی الیون کا اعلان

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں