پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آکلینڈ میں کھیلا جا رہا ہے گرین شرٹس کھلاڑیوں نے میچ کے دوران روزہ افطار کیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آکلینڈ میں جاری ہے۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہے۔ اس لیے میچ کے دوران ہی وقت افطار ہو گیا۔
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے دوران پانچویں اوور کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑیوں نے وقت افطار ہوتے ہی میچ میں کچھ لمحوں کا وقفہ کیا اور روزہ افطار کیا۔
اس کے ساتھ ہی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے مسلمان شائقین کرکٹ نے بھی روزہ افطار کیا۔
کھلاڑیوں کی دوران میچ روزہ افطار کرنے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین قومی کھلاڑیوں کے روزہ رکھ کر میچ کھیلنے اور ان کے جذبہ ایمانی کو سراہ رہے ہیں۔