امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سپر باؤل کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے جہاں ان کی موجودگی میں ایک شخص نے فلسطینی پرچم لہرا دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جو کسی کھیل کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئے۔ وہ سپر باؤل کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے جہاں ایک شخص نے ان کی موجودگی میں فلسطینی پرچم لہرا دیا اور کافی دیر تک پرچم لیے دوڑتا رہا۔
مذکورہ شخص نے فلسطین کے ساتھ سوڈان کا پرچم بھی اٹھا رکھا تھا اور وہ مطالبہ کر رہا تھا کہ دنیا ان دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ جاری نا انصافیوں کا نوٹس لیے۔
بعد ازاں پولیس نے مذکورہ شخص کو پکڑ کر حراست میں لیا اور ڈنڈا ڈولی کرتے ہوئے میدان سے باہر لے گئے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ سے متعلق حالیہ بیانات پر دنیا بھر میں تنقید اور مذمت کی جا رہی ہے اور سوائے اسرائیل کے تمام ممالک نے اس مضحکہ خیز بیان کو مسترد کر دیا ہے۔