ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ پرائیوٹ جیٹ سے ٹکرانے سے بچ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکا کے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو طیارے خطرناک حد تک ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرانے سے بچ گئے جس کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک رولنگ جیٹ پر ’روکو، روکو، روکو‘ چیخ رہا ہے تاکہ اسے ایئربس سے ٹکرانے سے روکا جاسکے۔

- Advertisement -

مسافر طیارہ جیٹ سے ٹکرانے ہی والا ہوتا ہے کہ وہ فضا میں اڑان بھر لیتا ہے۔

ایکس پر ویڈیو شیئر کرنے والے جہاز کے اسپاٹر نے بتایا کہ جتنے سالوں میں کام کررہا ہوں میں نے کبھی نہیں سنا کہ اے تی سی کنٹرولر نے ہوائی جہاز کو ’روکنا، روکنا، روکنا، کہا۔ رن وے صاف ہونے کے بعد پرائیویٹ جیٹ گھومتا رہا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے کہا کہ ایئر تریفک کنٹرولرز نے فلائٹ 563 کو لاس اینجلس کے ایئرپورٹ پر رن وے کو عبور کرنے سے روکنے کی ہدایت کی کیونکہ اس وقت دوسرا طیارہ رن وے سے ٹیک آف کررہا تھا۔

واضح رہے کہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب جنوبی کوریا میں مسافر طیارے  کے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں پرواز لینڈنگ کے بعد دیوار سے ٹکرا گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں