اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

پولیس موبائل ایمرجنسی وارڈ میں کیوں آگئی؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خاتون ڈاکٹر کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس موبائل سمیت ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے ایمس رشیکیش اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں مرد نرسنگ افسر کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس گاڑی سمیت اسپتال کے چوتھے فلور کر پہنچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس موبائل ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چوتھے فلور کے ایمرجنسی وارڈ میں جارہی ہے جبکہ ارد گرد ہجوم بھی جمع ہے جب موبائل وارڈ میں پہنچتی ہے تو سیکیورٹی عملے کی جانب سے مریضوں کے اسٹریچر راستے سے ہٹائے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق پولیس موبائل کو اسپتال کے وارڈ میں داخل ہوتے دیکھ کر مریض اور ان اہلخانہ بھی گھبرا گئے اور ہر طرف افرا تفری مچ گئی۔

بعدازاں نرسنگ افسر ستیش کمار کو پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ اسپتال انتظامیہ نے بھی ملزم کو معطل کردیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akash Banerjee (@akashbanerjee.in)

پولیس کے مطابق ستیش کمار پر اسپتال کی جونیئر خاتون ڈاکٹر نے ٹراما سرجری یونٹ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور بتایا تھا کہ ملزم نے انہیں فحش مسیج بھیجا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اسپتال کے کمپاؤنڈ میں رہائش پذیر ڈاکٹروں نے بھی جنسی ہراسگی کے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاج کیا  تھا اور ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں