تازہ ترین

ُپولیس افسر نے نوجوان سے تھوکا گٹکا چٹوادیا، ویڈیو وائرل

گٹکا کھانے والے نہ تو اپنی صفائی کا خیال رکھتے ہیں اور نہ ہی انہیں دوسروں کی صفائی ستھرائی کا کوئی خیال ہوتا ہے جس کی وجہ سے انہیں بعض اوقات بڑی مشکل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

ان کا سب سے بڑا مسئلہ گٹکے کو تھوکنے کا ہوتا ہے جس کے لیے وہ کوئی نہ کوئی موقع تلاش کرتے ہیں اور بات جب برداشت سے باہر ہوجائے تو وہ بیچ سڑک کو کوبھی خاطر میں نہیں لاتے۔

اسی حوالے سے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان کی پٹائی اس لیے لگائی جارہی ہے کہ اس نے بس میں بیٹھے بغیر دیکھے کھڑکی سے باہر گٹکا تھوک دیا جس کی اسے بہت بھاری قیمت چکانا پڑی۔

گٹکے کی پیک کی چھینٹیں ایک پولیس اہلکار کی وردی پر پر بھی جاگریں، اور اس نے نوجوان کو بس سے اتروا لیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں وہی صورتحال دکھائی دے رہی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار ایک نوجوان کو انتہائی بے دردی سے پیٹ رہا ہے اور اسے اپنا تھوک چاٹنے پر مجبور کر رہا ہے۔

نوجوان کی اس حرکت کا کسی بھی طرح دفاع نہیں کیا جاسکتا لیکن جس طرح پولیس اہلکار نے اس پر تشدد کیا وہ بھی انتہائی نامناسب اور خلاف قانون ہے۔

متاثرہ شخص کی شناخت مظفر پور سے تعلق رکھنے والے بھرت کمار کے نام سے کی گئی ہے جو بس میں گھر واپس جارہا تھا، سمستی پور کے ایس پی ونے تیواری نے واقعہ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے ذریعے سامنے آیا ہے۔

پولیس اہلکار کی اس حرکت پر جائے وقوعہ پر موجود کچھ افراد نے موبائل سے ویڈیو بنالی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، متعلقہ پولیس حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو معطل کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Comments

- Advertisement -