جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

روہت شرما کے بعد ایشون بھی سرفراز خان پر بھڑک اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی آف اسپنر روی چندر ایشون نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ساتھی کرکٹر سرفراز خان پر حکم چلایا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پونے ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 259 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پہلے روز کھیل کے اختتام پربھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 16 رنز بنالیے ہیں، شبھمن گل 16 اور یشسوی جیسوال 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

تاہم روی چندر ایشون نے نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران ڈی آر ایس کے موقع پر سرفراز خان کو گفتگو سے روکتے ہوئے حکم چلایا۔

- Advertisement -

یہ واقعہ نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے 46ویں اوور کے دوران پیش آیا۔

بھارتی اسپنر ایشون نے ڈیرل مچل کو گیند کررہے تھے اس دوران ایج کی اپیل کی گئی تاہم امپائر نے بیٹر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا جس پر وہ وکٹ کیپر رشبھ پنت کیساتھ بات چیت کے لیے چلے گئے۔

اس دوران سرفراز خان نے بات کرنے کا مشورہ دیا تو بولر نے انہیں بات چیت سے دور رہنے کو کہا۔

ایشون کے سرفراز خان کے ساتھ اس طرح کے رویے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان روہت شرما نے بھی سرفراز خان پر غصہ کیا اور مغلظات بکی تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سرفراز خان نے شاندار سنچری اسکور کی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں