تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وائرل ویڈیو: روبوٹ بھی دن بھر کام سے تھک کر گر پڑا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک روبوٹ، جس کے بارے میں یہ ہم جانتے ہیں کہ وہ انسانوں کی طرح نہیں تھکتا، دن بھر کام کر کے آخر کار تھک کر گر پڑا۔

ترقی یافتہ ممالک میں ’الیکٹرانک انسانوں‘ یعنی روبوٹس سے خدمات لیتے لیتے اب انسانوں کو ایک طویل عرصہ ہو چکا ہے، یہاں تک کہ اب روبوٹکس بہت زیادہ مقبول ہیں، اور صنعتوں میں ان کا بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے۔

ہم یہ جانتے ہیں کہ ان مشینوں کو کام کے مطابق پروگرام کیا جا سکتا ہے، انسانوں کی جگہ ان کی تعیناتی کی اہم وجہ یہ ہے کہ ان میں انسانوں کی نسبت تھکے بغیر زیادہ دیر تک کام کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

تاہم، ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک روبوٹ کو کنویئر بیلٹ پر پلاسٹک کے ڈبے رکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ ویڈیو فاسٹ فارورڈ میں ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ وہ پورا دن کام کرتا رہا، اور آخر میں جب اس نے ایک ڈبہ اٹھایا تو اسے اٹھاتے ہی ایسے گر پڑا، جیسے وہ کام کرتے کرتے تھک گیا ہو۔

ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے، اب تک اسے 13 ہزار مرتبہ دیکھا گیا۔

Comments

- Advertisement -