ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

سنجے دت نے دوبارہ شادی کرلی، پھیرے لینے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے خوبرو اداکار سنجے دت نے شادی کی سولہویں سالگرہ پر اہلیہ مانیاتا دت کے ہمراہ دوبارہ پھیرے لے کر اپنی محبت کے عہد کی تجدید کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے معروف اداکار سنجے دت اور ان کی اہلیہ مانیاتا دت نے دوبارہ اپنی شادی کی رسموں کو دہرایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سنجو بابا کو کو زعفرانی رنگ کے دھوتی کُرتے اور مانیتا دت کو سفید پرنٹڈ شلوار قمیض میں دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

فلم کھل نائک کے اداکار نے ماتھے پر تلک لگایا ہوا ہے جبکہ ان کی اہلیہ مانیتا دت نے سر کو ڈھانپا ہوا ہے۔

اگرچہ دونوں سلیبریٹیز کی جانب سے ابھی تک تقریب کی کوئی آفیشل ویڈیو کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری نہیں کی گئی، تاہم مندر میں بنائی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے

حال ہی میں معروف اداکار کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ مانیاتا دت کو شادی کی 16ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی۔

اداکار کا انسٹاگرام پر جاری ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے کہنا تھا کہ‘ہیپی اینیورسری مانیاتا، میری زندگی کا بہترین حصہ بننے کے لیے آپ کا شکریہ اور آپ نے مجھے جو 2 خوبصورت بچے دیے ہیں، ان کے لیے بھی آپ کا بے حد شکریہ‘۔

واضح رہے کہ مانیاتا اور سنجے دت 7 فروری 2008 کو گووا میں واقع تاج ایگزوٹیکا میں اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جوڑے کے دو خوبصورت جڑواں بچے شاہ ران اور اقرا بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں