تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ویڈیو: ای اسکوٹر میں چارجنگ کے دوران دھماکا

لندن کے ایک گھر میں چارجنگ کے دوران ای اسکوٹر دھماکے سے پھٹ گئی جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

پوری دنیا میں ای اسکوٹرز کا رجحان بڑھتا جارہا ہے لیکن ان گاڑیوں میں حفاظتی اقدامات کو برقرار رکھنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے کیونکہ ان میں چارجنگ کے لیے بیٹری لگی ہوتی ہے جس سے نقصان کا اندیشہ بھی ہوتا ہے۔

حال ہی میں لندن کے ایک گھر میں چارج ہونے والی الیکٹرک اسکوٹر میں کچن میں چارج ہوتے وقت آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔

واقعے کی ویڈیو گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے کچن میں ای اسکوٹر کو چارج کیا جارہا ہے اسی دوران اس میں سے دھواں نکلنے لگ جاتا ہے اور پھر آگ بھڑک اٹھتی ہے۔

لندن فائر بریگیڈ نے ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک کیپشن کے ساتھ شیئر کی جس میں لکھا ہے، ہم نے چارج سیف کی درخواست کے ساتھ ای سکوٹر کی بیٹری کے دھماکے کی خوفناک فوٹیج جاری کی ہے۔

خوش قسمتی سے، کسی کو شدید چوٹ نہیں آئی، لیکن تباہی کی وجہ سے گھر کو نقصان پہنچا ہے۔

ایل ایف بی نے کہا کہ اس سال اب تک دارالحکومت میں 48 ای بائیک اور 12 ای اسکوٹر میں آگ لگ چکی ہے۔

ای سکوٹر کے مالک ڈیل ولیمز نے کہا کہ انہو نے دو ہفتے قبل ای اسکوٹر خریدی تھی تاکہ انہیںں لندن کے گرد گھومنے میں مدد ملے۔

Comments

- Advertisement -