کریم نگر: تلنگانہ کے متعدد مقامات پر آوارہ کتو ں نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، آئے روز کتوں کے حملوں میں بیشتر افراد زخمی ہوجاتے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین واقعہ کریم نگر شہر میں رونما ہوا، جہاں 53 ڈیویژن میں ویمنس کالج کے قریب ماں اور اس کے بچے پر کتوں نے حملہ کیا، خاتون کی چیخ و پکار پر محلہ والوں نے کتوں کو مار بھگایا۔
سوشل میڈیا پر اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے کریم نگر سے تعلق رکھنے والے وزیر پونم پربھاکر کو بھی بعض افراد نے سوشل میڈیا پر ٹیگ کیا۔
جس پر وزیر موصوف نے ضلع کلکٹر اور میونسپل کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ آوارہ کتوں سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات اُٹھائیں۔